ٹرمپ انتظامیہ کی وفاقی عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل مسترد


ٹرمپ انتظامیہ کی وفاقی عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل مسترد

ٹرمپ انتظامیہ کی وفاقی عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل بھی امریکی عدالت نے مسترد کر دی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکا کی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی وہ درخواست مسترد کر دی، جس میں عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ تارکین وطن پر پابندی کے پروگرام کو معطل کرنے کے وفاقی عدالت کے احکامات کو معطل کیا جائے۔
 
محکمہ انصاف نے سان فرانسسکو کی اپیل کورٹ میں واشنگٹن کی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست کی تھی، گزشتہ روز بھی واشنگٹن کی ایک اور عدالت کے جج جیمز رابرٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کو عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے خلاف امریکی محکمہ انصاف نے نظر ثانی کی درخواست دائر کی جس کی سماعت 3 رکنی بینچ نے کی اور ٹرمپ انتظامیہ کی نظر ثانی کی اپیل مسترد کر دی گئی۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 جنوری کوایران، یمن، شام، لبیا، سوڈان، عراق اور صومالیہ کے شہریوں پر 4 ماہ تک امریکہ آمد پر پابندی عائد کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف خود امریکی ریاستیں اٹھ کھڑی ہوئیں اور عوام اپنے ہی صدر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری