ایران کے خلاف امریکی، برطانوی اور اسرائیلی متحدہ محاذ کی تلاش میں ہوں، نیتن یاہو


ایران کے خلاف امریکی، برطانوی اور اسرائیلی متحدہ محاذ کی تلاش میں ہوں، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم کا برطانیہ روانہ ہونے سے پہلے کہنا تھا کہ ایران کو محدود کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا اپنے دورہ برطانیہ  کے موقع پر کہنا تھا کہ میرا مقصد ایران کے خلاف امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی سربراہی میں متحدہ محاذ قائم کرنا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا: ایران کو محدود کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، آج پیر کو نیتن یاہو کی برطانوی وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایرانی جوہری پرگرام پر کھل کر بات چیت کی جائے گی۔

ایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان دو ہفتے کے بعد ملاقات ہوگی جس میں دونوں رہنما ایران کے متعلق بات چیت کریں گے۔

نیتن یاہو نے اس سے قبل ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن میں برطانوی وزیراعظم کے ساتھ خطے کے مسائل اور ایران کے بڑھتے ہوئے خطرات کے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ایران کے خلاف بیان کو بھی سراہا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری