کراچی میں افغان قونصلیٹ کے قریب فائرنگ/ ایک شخص جان بحق


کراچی میں افغان قونصلیٹ کے قریب فائرنگ/ ایک شخص جان بحق

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ساؤتھ آزاد خان کے مطابق قونصل خانے کے ایک گارڈ راحت اللہ نے تلخ کلامی کے بعد تھرڈ سیکریٹری ذکی ادو پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گارڈ راحت اللہ کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ قونصل خانے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ آزاد خان نے اس واقعے میں دہشت گردی کے کسی عنصر کو مسترد کردیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی۔

اس سے قبل فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز جائے وقوع پر پہنچی اور کلفٹن میں واقع افغان قونصل خانے کو گھیرے میں لے کر داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا۔

واضح رہے کہ افغان قونصل خانہ حساس ترین علاقے ریڈ زون میں واقع ہے، جہاں عموماً سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہوتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری