کینیڈا میں مسلم برادری کے ساتھ اظہار یکجیتی


کینیڈا میں مسلم برادری کے ساتھ اظہار یکجیتی

کینیڈا کے علاقے ہیلی فیکس میں واقع مسجد کے باہر تین سو مقامی افراد نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کینیڈا کے علاقے ہیلی فیکس میں واقع مسجد کے باہر وہاں کے پادری کی قیادت میں تین سو مقامی افراد نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

خیال رہے کہ اس کے تمام تر اتنظامات بھی پادری نے خود کیے تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کینیڈا کے شہر کیوبک میں ایک مسجد پر دہشتگرد حملے کے دوران 6 افراد شہید ہوئے تھے جس کے بعد ہیلی فیکس میں پادری کی قیادت میں تین سو افراد نے مسجد کے باہر اکھٹے ہو کر ہاتھوں میں ہاتھ پکڑ کر زنجیر بنائی اور مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری