ترک بغاوت میں حصہ لینے والے 149 افسران تاحال لاپتہ


ترک بغاوت میں حصہ لینے والے 149 افسران تاحال لاپتہ

ترک ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ترک بغاوت میں معاونت کرنے والے 149 افسران تاحال فراری ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روزنامہ جمہوریت نے لکھا ہے کہ پچھلے سال جولائی میں بغاوت کی کوشش میں ملوث 21 کرنل، 120 عام سرکاری افسران، 7 فوجی جرنیل اور ایک کیڈٹ کالج کا طالب علم اب تک روپوش ہیں۔

واضح رہے کہ 15جولائی کی شب ترک فوج کے کچھ باغی دستوں کی سرپرستی میں رجب طیب اردوغان کے اقتدار پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

ترکی کے تمام اپوزیشن جماعتوں نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ترک حکومت نے بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کے شبہے میں ہزاروں افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری