روسی وزیر کے دورہ اسلام آباد سے پاک روس توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھنے کا امکان


روسی وزیر کے دورہ اسلام آباد سے پاک روس توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھنے کا امکان

وس کے وزیر توانائی پاکستان دورے کے دوران کراچی-لاہور گیس پائپ لائن بچھانے کی راہ میں حائل دشواریوں پر پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روس کے وزیر توانائی آج (بدھ کو) پاکستان کے دورے پر آئیں گے جس کے دوران وہ کراچی لاہور گیس پائپ لائن بچھانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ روسی وزیر توانائی کا دورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے، دورے سے توانائی کے شعبے میں روس اور پاکستان کا تعاون بڑھنے کا امکان ہے۔

روسی وزیر کراچی سے لاہور ایل این جی کی ترسیل کیلئے مجوزہ پائپ لائن بچھانے کے معاملات پر پاکستانی وزارت پٹرولیم کے حکام سے بات چیت کریں گے۔

یاد رہے کہ حکومت نے ستمبر 2015 میں مجوزہ گیس پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ روس کی سرکاری کمپنی کے ساتھ کیا تھا جس نے منصوبے پر100 فیصد سرمایہ کاری خود کرنا تھی۔

اس پائپ لائن کو بعد میں چین کی طرف سے گوادر سے نواب شاہ پائپ لائن سے منسلک کیا جانا تھا تاکہ گوادر اور کراچی کی بندرگاہ پر آنے والی ایل این جی کی پنجاب ترسیل کی جا سکے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری