ایران کے صوبہ "خراسان رضوی" کے خوبصورت مقامات میں سے "ارزنہ آبشار" کی سیر


ایران کے صوبہ "خراسان رضوی" کے خوبصورت مقامات میں سے "ارزنہ آبشار" کی سیر

ویسے تو ایران کا صوبہ خراسان رضوی حرم مطہر امام ہشتم علی ابن موسیٰ الرضا علیہ اسلام کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اورہر سال لاکھوں زائرین اندرون اور بیرون ملک سے اس صوبے کا رخ کرتے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی: خراسان رضوی کو امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے علاوہ دوسرے اولیا اللہ کے مزارات کی موجودگی کی وجہ سے ہر کوئی جانتا ہے، یہ صوبہ زیارتگاہوں کے علاوہ بہت سے پُرکشش قدرتی مقامات سے بھی مالامال ہے۔

آج ہم آپ کو اس صوبے میں موجود نہایت دلکش آبشار کا سیر کرانے جارہے ہیں۔

شہر تایباد کے گاؤں ارزنہ میں ایک نہایت دلفریب آبشار ہے جو کہ (آبشار سه گانه ارزنه) کے نام سے مشہور ہے، ارزنہ نامی گاؤں جنوب مغربی باخِرز سے 14 کلو میٹر اور مشہد مقدس سے 210 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

یہ آبشار 3 آبشاروں سے مل کر تشکیل پایا ہے جس کی وجہ سے اس کو آبشار سه گانه ارزنه کہا جاتا ہے اس کے شروع میں قدرتی طور پر ایک تالاب بنا ہوا ہے جو کہ ہر سیاح کو اپنی طرف جلب کرتا ہے، بہت سارے سیاح یہاں تیراکی سے  بھی لطف اندوز ہوتےہیں۔

تالاب تک پہنچنے کے لئے دشوار گزار راستے طے کرنے پڑتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے لوگ تالاب تک نہیں پہنچ پاتے، آپ تھوڑی ہمت سے کام لیں تو پہنچ جائیں گے۔

آبشار کی خصوصیات کیا ہیں؟

ارزنہ کا اصلی آبشار 60 میٹر کی بلندی سے گرتا ہے جبکہ دوسرا آبشار 25 میٹر کی بلندی سے گر کر ایک تیسرے آبشار کی شکل اختیار کرجاتا ہے،اب یہ تینوں مل کر نہایت دلکش اور دلفریب منظر کا سما پیش کرتےہیں۔

آپ مندرجہ ذیل طریقوں سے آبشار تک پہنچ سکتے ہیں:

مشهد- فریمان- تربت جام – باخرز- ارزنه ( 210 کلومیٹر) یا مشهد- تربت حیدریه – باخرز- ارزنه (240 کلومیٹر)

نوٹ: اس علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے سیاحوں کے لئے تمام تر سہولیات مہیا کی ہیں آپ کو یہاں آکر کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ترتیب وپیشکش: غلام مرتضی جعفری

اہم ترین سیاحت خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری