روس سے 149 ٹن یورینیم آج ایران پہنچے گا


روس سے 149 ٹن یورینیم آج ایران پہنچے گا

عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدے کے تحت ماسکو سے 149 ٹن یورینیم کی پہلی کھیپ 26 جنوری کو طیارے کے ذریعے پہنچا دی گئی تھی جبکہ دوسری آج تہران پہنچ جائے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے بتایا ہے کہ عالمی طاقتوں سے معاہدے کے تحت روس سے 149 ٹن یورینیم آج ایران پہنچے گا۔

واضح رہے کہ معاہدے کے تحت ایران یورنیم کو 3.5 فیصد تک افزودہ کر کے اسے کسی بھی دوسرے ملک کو فروخت کر سکتا ہے، یہ اقدام اس کے جوہری پروگرام کو جاری رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور 5 مذاکرات کار ممالک کی اجازت سے اب تک ایران 359 ٹن یورینیم درآمد کر چکا ہے۔

اسی زمرے میں ماسکو سے 149 ٹن یورینیم آج تھران پہنچ رہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری