یمنی سرکاری فوج کا سعودی عرب کے علاقے نجران پر میزائل حملہ


یمنی سرکاری فوج کا سعودی عرب کے علاقے نجران پر میزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج نے نجران میں سعودی فوج کے بیرکوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کے علاقے نجران میں واقع العاکفہ نامی فوجی کیمپ پر میزائل حملہ کردیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں نے المواقیع اور غور ساحب نامی علاقوں کو دشمن کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے کارروائی کرتے ہوئے مفرور صدر منصور ہادی کے  متعدد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

دوسری طرف آل سعود کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے حجہ کے میدی نامی شہر پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آل سعود کے فضائی حملوں کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے کاتیوشیا نامی میزائلوں سے سعودی بیرکوں کو نشانہ بنا کر متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کے جنگجوؤں کے حملے میں ایک یمنی خاتون سمیت دو بچے شہید ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری