سی پیک کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہونگے، پاکستان


سی پیک کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہونگے، پاکستان

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پاکستان کی قومی سلامتی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور علاقائی سا لمیت کیلئے چین کے تعاون کو سراہا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے بارے میں چین کے سٹیٹ کمشنر چینگ گروپنگ نے اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات خصوصاً سلامتی، معاشی ترقی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سید طارق فاطمی نے چینی وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سی پیک کے تحت تمام منصوبوں پر بروقت اور موثر عمل درآمد کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

انہوں نے پاکستان کی قومی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور علاقائی سا لمیت کیلئے چین کے تعاون کو سراہا۔

چینی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری