ایران سے مقابلہ کرنے لئے سارے آپشن میز پرہی ہیں، وائٹ ہاؤس


ایران سے مقابلہ کرنے لئے سارے آپشن میز پرہی ہیں، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، ایران کے خلاف سارے آپشنز کھلے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان اسپائسر کا کہنا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کی ہے، ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز کھلے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کو جلد ہی احساس ہوگا کہ نیا امریکی صدر ایران کے جوہری پروگرام کا میز پر بیٹھ کر تماشا دیکھنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران کی جانب سے درمیانے فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا، جسے وائٹ ہاؤس نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

تجربے کے حوالے سے تہران کا موقف ہے کہ اس کا یہ اقدام 2015 میں عالمی قوتوں سے کی گئی نیوکلیئر ڈیل کی خلاف ورزی نہیں ہے بلکہ جوہری معاہدے کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری