ٹرمپ کا اردگان سے پہلا ٹیلیفونک رابطہ؛ دہشتگردی سے نمٹنے کے امور پر تبادلہ خیال


ٹرمپ کا اردگان سے پہلا ٹیلیفونک رابطہ؛ دہشتگردی سے نمٹنے کے امور پر تبادلہ خیال

امریکی اور ترکی کے صدور نے ٹیلیفون پر دہشت گردی سے نمٹنے کے امور پر تبادلی خیال کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار ترک ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ترکی کے صدور نے منگل کے روز پہلی بار دہشت گردی سمیت خطے کے مسائل پر بات چیت کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے ترک ہم منصب کو دہشت گردی سمیت خطے کے مسائل میں اہم اتحادی قرار دیتے ہوئے ترکی کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

ٹرمپ نے ترکی کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ترک روزنامہ صباح کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو نہایت مثبت تھی۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئی ہیں۔

رجب طیب اردگان نے امریکی صدر کی کئی بار تعریفیں کی ہیں اور انہیں انقرہ دورے کی دعوت بھی دے رکھی ہے۔

خیال رہے ترک صدر نے امریکی تارکین وطن کے بارے میں اپنائی جانے والی پالیسی پر اب تک کسی قسم کا رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ ترکی امریکہ سے گولن کی تحویل کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری