لاہور؛ الحمراء حال نمبرII میں "پاک ایران سرسنگیت" کے نام سے موسیقی کا شاندار پروگرام + تصاویر


لاہور؛ الحمراء حال نمبرII میں "پاک ایران سرسنگیت" کے نام سے موسیقی کا شاندار پروگرام + تصاویر

ایران کے انقلاب کے38برس مکمل ہونے پر والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی، لاہور آرٹس کونسل الحمراء اور کلچر سنٹر آف ایران کے زیر اہتمام ایران پاک سرسنگیت کے نام سے ایک پروگرام الحمراء ہال نمبرII میں منعقد ہوا جس میں ایران کے نامور میوزک کوک بینڈ نے پرفارم کیا اور ایران کے کلاسیکل موسیقی کا تعارف پیش کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ایران کے انقلاب کے38برس مکمل ہونے پر والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی، لاہور آرٹس کونسل الحمراء اور کلچر سنٹر آف ایران کے زیر اہتمام ایران پاک سرسنگیت کے نام سے ایک پروگرام الحمراء ہال نمبرII میں منعقد ہوا جس میں ایران کے نامور میوزک بیڈ کوکنے پر فارم کیا اور ایران کے کلاسیکل موسیقی کا تعارف پیش کیا۔

اس بینڈ میں نامور ایران گلوکار شامل تھے۔ پاکستان کے نامور قوال شیر میاندار نے بھی اس پروگرام میں اپنے فن کا جادو جگایا۔

ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی و چیئرمین الحمراء کامران لاشاری نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ دور میں پاک ایران ثقافتی تعلقات مضبوطی کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس میں ہم نئی نہج تلاش کررہے ہیں اور اس حوالے سے تعلقات کو مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن(ر) عطاء محمد خان نے کہا کہ پروگرام کا مقصد دوطرفہ ہم آہنگی کا فروغ اور عوامی سطح پر ایک دوسرے کی ثقافت سے آگاہی ہے۔

اکبر برخورداری ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، لاہور نے تسنیم نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ ہم پاکستان کے سنیما پر ایرانی فلموں کی نمائش کے خواہش مند ہیں اور پر امید ہیں کہ جلد پاکستان میں ایرانی فلموں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

ایرانی موسیقی کے اس روایتی فیسٹیول میں شریک کوک بینڈ نے علامہ اقبال کا فارسی کلام بھی پیش کیا اور ایرنی شاعروں کے اسلامی انقلاب پر لکھے گیت بھی سنائے۔

اسسٹنٹ ڈاریکٹر والڈ سٹی لاہور سید ذیشان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو قریب لانے کے لئے ثفاقت کو موثر طریقے سے استعمال کرنا چاہیےـ
یہ ایک قسم کا صوفی گالا ہے، ایران اور پاکستان کا صوفی میوزک آپس میں محبتوں کو بڑھائے گا اور دوریوں کو کم کرنے کا سبب بنے گاـ یہ خوبصورت محفل والڈ سٹی لاہور اور ایران کلچرل سینٹر کے تعاون سے پیش کی گئی ہے جس میں ایران کے کلاسیکل موسیقار اور پاکستانی قوال اپنی ثقافت اور فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس کو دیکھنے کا اپنا ایک الگ لطف ہو گاـ

فیسٹیول میں شریک ایرانی بینڈ کوک کے موسیقار امیر پرویز احمدی نے بتایا کہ وہ پاکستان سے بہت حسین یادیں لے کر جا رہے ہیں ـ پہلی دفعہ پاکستان آ کر بہت خوشی محسوس ہوئی، پاکستانی لوگ بہت خوش اخلاق اور محبت کرنے والے ہیںـ یہاں بہت اچھا وقت گزرا اور ہم وطن واپس خوبصورت یادوں کے سنگ جا رہے ہیںـ

محفل میں پاکستانی قوال شیر میاں داد نے قوالی کا تڑکا لگایا، انھوں نے اپنے منفرد انداز میں فن قوالی کے استاد امیر خسرو کے فارسی کلام کو پیش کیاـ

ایران اور پاکستان کی صوفی موسیقی کے اس حسین امتزاج سے شائقین نے خوب لطف اٹھایاـ محفل میں موجود ایک طالب علم محمد رفیق نے پہلی بار ایرانی موسیقی سنی اور فنکاروں کی کاوش کو خوب سراہاـ

اس محفل موسیقی کے ساتھ انقلاب ایران کی 38ویں سالگرہ کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے حوالے سے شائقین کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام تسلسل سے ہوتے رہنے چاہییں تاکہ پاکستان ایران دوستی ثفافت کی ذریعے اور مضبوط ہو سکے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری