پاکستان بحریہ کی 34 ممالک کے ساتھ امن مشقیں


پاکستان بحریہ کی 34 ممالک کے ساتھ امن مشقیں

پاکستان میں رواں ماہ کثیر الملکی بحری امن مشقیں ہوں گی جس میں چین، روس اور امریکہ سمیت 34 ممالک کے فوجی دستے حصہ لیں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی کے بیان سے نقل کیا ہے کہ 10 تا 14 فروری کو کثیر الملکی بحری مشقیں ہو گی جس کا مقصد ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کثیر الملکی بحری مشقوں سے متعلق بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ چین، روس، امریکہ، برطانیہ، انڈونیشیا، مالدیپ، ملائیشیا، نائیجیریا، ترکی اور سری لنکا سمیت 34ملکوں کی بحریہ کی ٹیمیں مشقوں میں حصہ لیں گی۔

انہوں نے مشقوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے سارا سال تیاری جاری رہی ہے۔

انہوں نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ دنیا کی مستحکم بحری قوتیں امن مشقوں میں شامل ہیں، مشقوں میں شامل ممالک کو ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے جغرافیائی اعتبار سے پاکستان کو دنیا کے اہم ترین خطوں میں سے ایک قرار دیا۔

کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کی دوران کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری