ریڈکراس کی افغانستان میں سرگرمیاں معطل


ریڈکراس کی افغانستان میں سرگرمیاں معطل

ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کل افغانستان میں مسلح افراد کے ہاتھوں اپنے چھ کارکنوں کی ہلاکت کے بعد وہاں اپنی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امدادی ادارہ شدید برفانی طوفان سے متاثرہ دور دراز شمالی علاقے میں ہنگامی امداد کی فراہمی میں مصروف تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کارکنان پر حملہ کر کے 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

خیال رہے کہ حملے کے بعد دو امدادی کارکن ابھی تک لاپتہ ہیں۔

ریڈکراس نے افسوسناک واقعہ کی مذمت اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری