کشمیر؛ اگر بھارت حل نہیں چاہتا تو عسکری جدوجہد دوبارہ شروع ہوسکتی ہے


کشمیر؛ اگر بھارت حل نہیں چاہتا تو عسکری جدوجہد دوبارہ شروع ہوسکتی ہے

مقبول بٹ شہید کی 33ویں برسی آزاد کشمیر سمیت پاکستان، یو اے ای، سعودی عرب، کینیڈا، بلجیم سمیت یو کے میں عقیدت و احترام سے منائی جائی گی، یو کے میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ، زون آفس کے زیر اہتمام بھارتی ایمبیسی کے سامنے 11فروری کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  مقبول بٹ شہید کی 33ویں برسی آزادکشمیر سمیت پاکستان، یو اے ای، سعودی عرب، کینیڈا، بلجیم سمیت یو کے میں عقیدت و احترام سے منائی جائی گی یوکے میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ، زون آفس کے زیر اہتمام بھارتی ایمبسی کے سامنے 11فروری کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ دارالحکومت مظفرآباد میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کا اہتمام سنٹرل پریس کلب مظفرآباد میں منعقد ہوگا جس میں آزادکشمیر بھر سمیت دیگر اضلاع سے پہلی مرتبہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ سمیت دیگر نیشنلسٹ تنظیمیں مقبول بٹ کی 33ویں برسی کے موقع پر شرکت کریں گے۔

مرکزی وائس چیئرمین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ خواجہ سیف الدین کے مطابق 33ویں برسی شیان و شان طریقے سے منانے کے لئے پہلی مرتبہ جے کے ایل ایف کے کارکنوں کی بڑی تعداد مظفرآبادجمع ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں شہید کشمیر کی نظریات، افقار کے مطابق قومی آزادی سے بے نیاز ہوکر سرخرو ہونگی، لاکھوں کشمیری حریت پسندوں کے خون سے کشمیر کو سرخ کیاجارہا ہے ظلم و بربریت کی انتہا گزشتہ 6ماہ سے مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل کی شکل میں بنادیا گیا جہاں حربہ چنگیزی کو آزماء کر کشمیریوں کو کچلا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی کو نقصان پہنچانے کے لئے بھارت اور کچھ طاقتیں، پاکستان کو دنیا میں دہشتگرد ملک قرار دینے کی سرتوڑ کوششیں کررہیں ہیں جبکہ پاکستان پر الزام بے بنیاد ہے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری اپنی حق خوداداریت کے لئے لڑ رہے ہیں بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں چاہتا تو جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ مقبوضہ وادی میں عسکری جدو جہد کو دوبارہ شروع کرسکتاہے جبکہ یوکے زون کے انچارج تحسین گیلانی کے مطابق 11فروری کو یوکے میں مقیم کشمیری بڑی تعداد میں بھارتی سفارتخانے کے باہر شدید احتجاج کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ یورپ سمیت دیگر ملکوں میں موجود کشمیریوں سے رابطے جاری ہیں اور 11فروری کو دیگر یورپی ممالکوں میں بھی بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج ہوسکتا ہے جبکہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے مقبول بٹ کی 33ویں برسی کے موقع پر آزادکشمیر کے دس اضلاع، گلگت بلتستان، پاکستان میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری