ماسکو میں ایس 300 اور ایس 400 کا نظام تعینات


ماسکو میں ایس 300 اور ایس 400 کا نظام تعینات

روسی مسلح افواج نے دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں ایس 300 اور ایس 400 کا میزائل سسٹم نصب کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ  بدھ کو ماسکو میں ایس 300 اور ایس 400 کی بڑے پیمانے پر نمائش کی گئی۔

روسی روزنامہ راشا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ روسی فضائیہ ماسکو کے مضافات میں ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لئے فوج بلکل تیار ہے۔

واضح رہے کہ ماسکو شہر کسی بھی جوہری حملے کا جواب دینے کے اعتبار سے روس بھر میں سب سے زیادہ آمادہ باش شہر کہلاتا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فضائیہ ماسکو اور صنعتی علاقوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

روس نے منگل کے روز سے جنگی مشقوں کا آغاز کیا ہے جس میں 45 ہزار فوجی، 150 جنگی طیارے، 200 سے زائد میزائل شامل ہیں۔

روس کا کہنا ہے کہ اس قسم کی مشقوں کا مقصد فوجی قوت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاسکے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری