وزیر اعظم نوازشریف  38 ممالک کی کمپنیوں کر سربراہان سے ملاقات کریں گے


وزیر اعظم نوازشریف  38 ممالک کی کمپنیوں کر سربراہان سے ملاقات کریں گے

وزیر اعظم نوازشریف سے 38ممالک کی کمپنیوں کے سربراہان آج اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیراعظم نوازشریف آج امریکہ، برطانیہ اور چین سمیت 38ممالک کی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق، وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں میں بینٹن آٹوس ٹریڈ پرائیویٹ ایکوئٹی اٹلی کے سربراہ مسٹر الیگزینڈرو بینیٹن اور انکے صاحبزادے مسٹر ٹوبیئس لوسیانو بینیٹن ، سانٹ نا ہولڈنگ بینکل سپا اٹلی کے سی ای او مسٹر کارلیو ڈی امیلیو، نینجا وان سنگاپور کے سی ای او لائی چینگ ون، ایم ڈی ہینری کوکسن اوینچرز برطانیہ کے سربراہ ہینری کوک سن، مرکزی ڈائریکٹر (مشرقی چائنہ ) سنگاپور کاﺅنسلیٹ کے ہویا کیانی، کولن گروپ جنوبی کوریا کے مالک ریمنڈ لی، ڈائریکٹر حکومتی امور کولن گروپ اٹلی کے فیبیو کرسیکو، جے ایس گروپ پاکستان کے ڈائریکٹر علی رضا صدیقی، کنسولیڈیٹ پریس ہولڈنگز آسڑیلیا کے چیئرمین روب رنکن، سویڈن کی کمپنی کے سربراہ جسٹینا ہانا، چین کی کمپنی افینیٹی ایڈوائزر سی چن ہوانگ، ہواوے چائنہ کے سی ای او گوو پنگ اورانکی بیٹی ڈینین گوو، انکے مہمان لنچن چی، ہوگہی یانگ، فرانس کی کمپنی مکنسی کے سینئر پارٹنر ٹنگوئے کاٹلن، نان ای ڈی سینولنک ورلڈ وائڈ ہولڈنگز چائنہ کے جن یی ہوگو، اٹلی سے صنام کمپنی کے سربراہ مارکو الویرا، ریسورس گروپ امریکا کے محمد ضیاءاللہ خان چشتی، کلائنٹ پروگ مینجر افینیٹی جولیا کارلوٹی شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ اٹلی کی ہی کمپنی ایم ڈی افینیٹی شیکیلیا براگیوٹی، برطانوی فرم کے سربراہ جارج جسٹس مرے، سپین کی فرم سائلنٹ پروگرام کے مینجر الونسو بوٹیلا، جی ایم افینیٹی کے بینی ڈکٹ فابر اور برطانوی کمپنی ای وی پی افینیٹی کے کرسٹوفر فارمر بھی ملاقات کریں گے۔

دیگر مہمانوں میں فرانس کی کمپنی کے جروم جیو، سنگاپور سے لی ہوانوو، برطانوی کمپنی ایم ڈی افینیٹی مسٹر تھامس، اٹلی سے لوشیا بریسی، سوئس ای وی پی افینیٹی کے مائیکل گرورگس، کینیڈا کی فرم کے سی ای او، برطانیہ سے ایس آر مینیجر ارکی بالڈ سوامس، جولین پورٹیلو، امریکی کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر حسن افضل، میکس کوپر لینٹوٹ، آسٹریلوی فرم کے رائے ویٹ اور دی ریسورس گروپ کے ایم ڈی اور کنٹری ہیڈ پاکستان ندیم ا الٰہی کے نام شامل ہیں۔

وزیراعظم کی ان سربراہان سے ملاقات کے نتیجے میں چند اہم معاشی اور اقتصادی معاہدے طے پا جانے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری