بھارت کا پاکستان پر لاپتہ فوجی قید میں رکھنے کا الزام


بھارت کا پاکستان پر لاپتہ فوجی قید میں رکھنے کا الزام

بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے 74 لاپتہ فوجی پاکستان کی حراست میں ہیں لیکن وہ اس کا اعتراف نہیں کررہا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، راجیہ سبھا کے اجلاس میں بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور، وی کے سنگ نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق لاپتہ 74 دفاعی اہلکار مبینہ طور پر پاکستان کی حراست میں ہیں لیکن ہمسایہ ملک کی طرف سے ابھی تک اس کا اعتراف نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ اہلکاروں کے رشتہ داروں پر مشتعمل ایک کمیٹی نے 2007 میں پاکستانی جیلوں کا دورہ بھی کیا لیکن انہیں ان اہلکاروں کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ مسلسل یہ معاملہ اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان کی جیلوں میں اس وقت بھارت کے 207 شہری موجود ہیں جن میں 147 ماہی گیر اور 61 دوسرے قیدی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت نے 2 پاکستانی جاسوس بھی حراست میں لینے کا دعوی کیا تھا۔ 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری