ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی رہنماوں سے ٹیلیفونک رابطے


ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی رہنماوں سے ٹیلیفونک رابطے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی، عراقی اور افغانی صدور سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار چینی، عراقی اور افغانی صدور سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

چینی صدر سے گفتگو میں انہوں نے ایک چین پالیسی کی حمایت کی یقین دہانی کرائی جوابا چینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر طویل گفتگو ہوئی۔

ٹرمپ نے چینی صدر سے بات چیت میں کہا کہ وہ ایک چین پالیسی کی حمایت کرتے رہیں گے جس پر صدر ژی جن پنگ نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو سراہا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک آنے کی دعوت بھی دی جسے مسکراہٹوں کے تبادلے کے ساتھ قبول کیا گیا۔

اسی طرح امریکی صدر نے افغان ہم منصب اشرف غنی اور قطری امیر سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

وائٹ ہائوس سے جاری ہونیوالے ایک بیان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اورافغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کے مواقع پرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے قطر کے امیر اور عراقی وزیراعظم سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

واضح رہے چند روز قبل عراقی صدر نے امریکہ جا کر ٹرمپ کو صدر بننے کی مبارکباد دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے جواب میں ٹرمپ نے عراقی صدر سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری