موگرینی: یورپ کو معاشی ترقی کے لئے تارکین وطن کی ضرورت ہے


موگرینی: یورپ کو معاشی ترقی کے لئے تارکین وطن کی ضرورت ہے

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کو اس حقیقت کو درک کرنا چاہئے کہ انہیں اپنی معشیت کو ترقی دینے کے لئے تارکین وطن کی ضرورت ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکاموگرینی کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر تارکین وطن پر اپنے ملک کے دروازے بند کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، فیڈریکا موگرینی نے مالٹا میں تارکین وطن سے متعلق یورپ افریقہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ یورپ کو چاہیئے کہ معاشی ترقی کے لئے وہ تارکین وطن کے لئے اپنی آغوش پھیلا دے۔

ان کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے بحران کا حل یہ ہے کہ یورپی ممالک ایک دوسرے سے تعاون کریں۔

انہوں نے امیکی صدر کا حوالہ دیئ بنا کہا کہ پناہ گزینوں کے لئے اپنے دروازے بند کردینے سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں کے داخلے کو روکنے کے لئے یورپی ملکوں کی سرحدوں پر حصار لگانا اس بحران سے مقابلے کا مناسب طریقہ نہیں ہے بلکہ ایک غلطی ہے۔

واضح رہے جہاں ایک طرف فیڈریکا موگرینی نے تارکین وطن کو پناہ دینے کی اہمیت پر زور دیا وہیں چند روز قبل کینیڈا کے وزیراعظم نے بھی امریکی صدر کے تارکین وطن پر اپنے ملک کے دروازے بند کرنے کے فیصلے کے بعد پناہ گزینوں کو خوش آمدید کہا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری