تہران عظیم الشان ریلی میں عوام کی  بھرپورشرکت، ٹرنڈ نیوز


تہران عظیم الشان ریلی میں عوام کی  بھرپورشرکت، ٹرنڈ نیوز

جمہوریہ آذربائجان کے خبررساں ادارہ ٹرنڈ نے اسلامی انقلاب کے 38ویں سالگرہ کے موقع پر تہران سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کروڑوں ایرانیوں نے سڑکوں پر نکل کر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، باقی غیرملکی خبررساں اداروں کی طرح آذربائجان کے نیوز رپورٹر نے بھی 22بھمن کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی کے بارے میں رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر کروڑوں ایرانیوں نے عالمی استعماری طاقتوں کے خلاف سخت نعرے لگائے ہیں۔

 

جمہوریہ آذربائجان کے خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس سال ایران میں 22بھمن کا جشن کچھ الگ انداز میں منایا جارہا ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں امریکی حکام کی طرف سے ایران کے خلاف سخت زبان استمعال کی گئی ہے، کروڑوں ایرانیوں نے ایک بار پھر امریکی حکام کو سخت جواب دینے کی کوشش کی ہے۔

 

 خیال رہے کہ آج 22 بھمن کو اسلامی انقلاب کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر کروڑوں ایرانی عوام تمام شہروں میں یوم آزادی کی ریلیوں میں شرکت کرکے ایک تئی تاریخ رقم کردی ہے.

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری