امریکہ؛ مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے مذموم اقدامات جاری جبکہ بعض مسلمان حکمران تاحال رام رام


امریکہ؛ مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے مذموم اقدامات جاری جبکہ بعض مسلمان حکمران تاحال رام رام

حجاب پہن کر اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے والی امریکی کھلاڑی انتھاج محمد نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں انہیں امریکی ائیر پورٹ پر کسٹمز حکام کی جانب سے دوگھنٹوں تک بنا کسی وجہ کے ہراساں کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حجاب پہن کر اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے والی امریکی کھلاڑی انتھاج محمد نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں انہیں امریکی ائیر پورٹ پر کسٹمز حکام نے دوگھنٹوں تک بنا کسی وجہ کے ہراساں کیا گیا۔

ابتھاج نے کہا کہ اسے نہیں معلوم تھا کہ یہ ٹرمپ انتظامیہ کے آرڈر کانتیجہ ہے مگر ہاں اتنا ضرور پتہ تھا کہ یہ نسلی امتیاز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

کیلی فورنیا میں ایک ویب سائیڈ پاپ شوگر کو کانفرنس کے دوران دئے گئے انٹرویو میں اس نے بتایا کہ مجھے پتہ نہیں کیوں؟ میں بتا نہیں سکتی میرے ساتھ کیا ہوا؟ مجھے پتہ ہے کہ میں ایک مسلم ہوں، میراعربی نام ہے۔ اس کے باوجود میں امریکی ٹیم کی نمائندہ ہوں میرے پاس اولمپک ہارڈ ویئر بھی ہے یہ کس طرح آپ کے نظریہ کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

پچھلے سال رایو اولمپک میں ابتھاج نے براونز میڈل جیت کر امریکہ کی پہلی مسلم امریکی کھلاڑی بنی جس نے اولمپک میں میڈل حاصل کیا۔

ابتھاج نے کہاکہ میری انسانی ذمہ داری رورہی ہے کیونکہ میں اداس اور غم زدہ ہوں میری دل شکنی بھی ہوئی ہے، میں مایوس بھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مجھے احساس ہوا کہ میں ان میں سے ہوں جو طاقت کے بغیر بھی وہ سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں جس کے متعلق وہ سوچتے ہیں، میں سمجھتی ہوں میں ان لوگوں کی آواز بنوں جن کی آواز کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلمانوں سے شدید نفرت کا اظہار کرنے والے امریکیوں کی جانب سے اسلام ہراسی کے مذموم اقدامات مسلسل جاری ہیں لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض نام نہاد مسلمان حکمران اب بھی امریکہ اور اسرائیل کی آغوش میں بیٹھ کر اپنے مسلمان بھائیوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری