جنوبی افغانستان میں امریکی فضائی حملہ، 26 جاں بحق


جنوبی افغانستان میں امریکی فضائی حملہ، 26 جاں بحق

جنوبی افغانستان کے صوبے ھلمند میں امریکی فضائی حملے میں 26 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی افغانستان کے صوبے ھلمند میں امریکی فضائی حملے میں 10 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سنگین نامی قصبے میں موجود طالبان دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کی خاطر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 10 افراد مارے گئے۔

 بعض افغان حکام نے بھی فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

سنگین نامی قصبے کے سماجی کونسل کے رکن حاجی میر جان کا کہنا ہے کہ سنگین شہر میں غیر ملکی فضائی حملے پہلی بار نہیں ہوئے اس قسم کے حملے پھلے بھی ہوتے رہے ہیں، اس قسم کے حملوں میں عام شہری ہی شہید ہوتے رہے ہیں۔

دوسری طرف افغان وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی فضائی حملے میں 48 حکومت مخالف شدت پسند ہلاک کردئے گئے ہیں۔

امریکی جرنیل چارلس کلیولینڈ نے عام شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال سے افغانستان میں طالبان کی طاقت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کئی علاقوں پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے جن میں صوبہ ھلمند کے کئی علاقے جیسے سنگین اور مارجہ شامل ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری