ایک طرف کوریا تو دوسری طرف ایران، بیچ میں امریکہ پریشان


ایک طرف کوریا تو دوسری طرف ایران، بیچ میں امریکہ پریشان

جہاں ایک جانب ایران نے کامیاب میزائل تجربات کر کر کے امریکہ کی ناک میں دم کر رکھا ہے وہیں رہی سہی کسر شمالی کوریا پوری کئے دے رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران کے بعد شمالی کوریا نے بھی بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا۔

تازہ اطلاع کے مطابق، یہ میزائل شمالی پیانگ یانگ صوبے کے ایک فضائی اڈے سے بحیرہ جاپان کی جانب ایک ایسے موقع پر فائر کیا گیا ہے جہاں ایک طرف امریکہ کی پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود ایران میزائلوں کے کامیاب تجربے کر رہا ہے اور دوسری جانب جاپانی وزیراعظم خود امریکہ کے دورے پر ہیں۔

لطف کی بات یہ ہے کہ جاپان کے وزیراعظم نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسی ملک کے صدر سے شمالی کوریا کی جارحیت اور بے لگامی کی شکایت کی ہے جس نے 72 سال قبل جاپان پر ایٹمی بم برسائے تھے جس سے قریبا 129000 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔

اس سے قبل بھی شمالی کوریا امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 5 ایٹمی تجربات کر چکا ہے اور اس کو اپنا حق مانتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری