مقبوضہ کشمیر میں جھڑپیں بدستور جاری، 4 کشمیری شہید، 2 بھارتی اہلکار ہلاک


مقبوضہ کشمیر میں جھڑپیں بدستور جاری، 4 کشمیری شہید، 2 بھارتی اہلکار ہلاک

کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 نوجوان شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے، دوسری جانب 2 بھارتی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی موصول ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے میڈیا سے بات چیت کے دوران واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوان شہید ہوئے ہیں۔ جن میں سے دو کی شناخت زبیر احمد بٹ اور اشفاق احمد کے نام سے ہوئی ہے جو شوپیاں اور نوپورا کے رہائشی تھے۔

ڈی آئی جی پی نے بتایا کہ واقعہ بھارتی فوج اور پیراملٹری سینٹرل رزرو پولیس کی جانب سے ضلع میں مشترکہ کریک ڈاؤن کی کارروائیوں کے دوران پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھارتی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ آئے دن کشمیر میں ہنگامے اور مظاہرے ہوتے ہیں، مظاہرین پر بھارتی فوج کی جانب سے تشدد اور فائرنگ کی رپورٹیں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ نہتے شہریوں پر سیدھی فائرنگ اور لاٹھی چارج کے علاوہ بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنوں کا بھی بےدریغ استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے سینکڑوں کشمیری لوگ بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔

مختلف عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی فوج کی جانب سے استعمال کی گئی پیلٹ گنوں سے 700 سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

بھارتی فوج نے اپنے ظلم سے کشمیری شہریوں کی بینائی تو چھین لی ہے مگر ان آنکھوں میں پلنے والے آزادی کے سپنے کبھی نہیں چھین سکتی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری