عزاداران حضرت زہرا سلام اللہ علیھا پرحملہ


عزاداران حضرت زہرا سلام اللہ علیھا پرحملہ

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے برپا ہونے والی ایک مجلس عزاء پر حملہ کرکے مجلس کے تقدس کو پامال کردیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ کے سیکورٹی فورسز نے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک مجلس کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے عزاداروں پر تشدد کیا ہے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ، آل سعود کی مدد سے اپنے عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے۔

14 فروری کو انقلاب بحرین کی سالگرہ ہے جس کی وجہ سے آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکار جارحانہ اقدامات پر اتر آئے ہیں تاکہ ہر قسم کے حکومت مخالف مظاہروں کا سدباب کیا جاسکے۔

بحرینی عوام  کے خلاف بحرین کی نسل پرست آل خلیفہ حکومت کے اقدامات، جمہوریت کے فقدان، اظہار رائے کی آزادی پر پابندی اور ظلم و بربریت کی وجہ سے اس ملک میں عوام کی جانب سے مظاہروں کی ایک بڑی لہر جاری ہے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی جابر و ظالم حکومت انقلابی جوانوں کے حوصلے پست کرنے کی غرض سے عام شہریوں پر مختلف قسم کے مظالم ڈھارہی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری