داعش کے خلاف کرد اور عرب اتحادی "الرقہ" کے قریب پہنچ گئے


داعش کے خلاف کرد اور عرب اتحادی "الرقہ" کے قریب پہنچ گئے

داعش کے خلاف کرد اور عرب اتحادی "الرقہ" کے قریب پہنچ گئے ہیں اور داعشی دارالحکومت سمجھا جانے والا شہر آزادی کے دھانے پر ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، داعش کے خلاف خشم فرات نامی آپریشن کے تیسرے مرحلے میں داعش کے خلاف کرد اور عرب اتحاد نے زبردست  کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

داعش کے خلاف اتحادی افواج کے جنگی طیاروں کی مدد سے کرد اور عرب فورسز نے «مکمن» و «خنز» نامی علاقوں میں داعش کی کمر توڑ دی ہے۔

داعش کے خلاف مسلح فورسز کے کمانڈر کا تسنیم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  داعش کے خلاف خشم فرات نامی آپریشن کے تیسرے مرحلے کی ذمہ داری خواتین فورس پر ہے اور شامی فوج الرقہ کے محاصرے کا جائزہ لے رہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری