ملک کے کئی علاقوں میں آج سے انسداد پولیو کی تین روزہ مہم کا آغاز


ملک کے کئی علاقوں میں آج سے انسداد پولیو کی تین روزہ مہم کا آغاز

پنجاب کے پانچ اضلاع، کراچی اور فاٹا میں آج سے انسداد پولیو کی تین روزہ مہم شروع ہورہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی صحت محافظ پولیو ٹیمیں اس موذی مرض کے خلاف پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے گھر گھر جائیں گی۔

اسی طرح کراچی میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

فاٹا میں تقریباً نو لاکھ بچوں کو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

تاہم آج بھی فاٹا میں موجود اسامہ بن لادن کے حامی لوگ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی وجہ سے پولیو کے قطرے پلانے والوں کے خلاف ہیں۔

گزشتہ سالوں کے دوران پولیو ٹیموں کے متعدد کارکن اس مہم کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

پاکستان میں موجود دہشتگرد گروہ اسامہ بن لادن کی مخبری کا بہانہ بناکر ہیلتھ ورکرز پر حملے کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ٹیمیں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ ملک کے کونے کونے تک پولیو کے قطرے پہنچاتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2011ء میں ڈاکٹر شکیل آفریدی نے پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کا حصہ بن کر ایبٹ آباد میں امریکہ کے لئے اسامہ بن لادن کی مخبری کی تھی۔
 
اس وقت شکیل آفریدی پشاور میں 33سال کی جیل کاٹ رہا ہے جس کی وجہ سے پاک امریکہ تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔

امریکہ نے سال 2014ء میں پاکستان کو ملنے والی 33 میلین ڈالر امداد کو شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری