الانبار میں داعش کے "اہم" میٹنگ پر بمباری/ البغدادی کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہو پائی


الانبار میں داعش کے "اہم" میٹنگ پر بمباری/ البغدادی کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہو پائی

عراق کے مشترکہ آپریشن کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ اس ملک کے فضائیہ نے الانبار صوبے کے شہر قائم میں داعش کے اہم میٹنگ پر بمباری کی ہے تاہم ابھی تک اس گروہ کے سرغنہ کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے مشترکہ آپریشن کے کمانڈر یحیٰ رسول نے کہا ہے کہ عراقی انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ کی حرکات کو سختی سے نگرانی کر رہے ہیں۔ تاحال ابوبکر البغدادی کے اس گروہ کی ایک اہم میٹنگ پر ہونے والی بمباری میں زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

رسول نے مزید کہا: "عراقی فضائیہ کا حملہ اطلاعات کی بنیاد پر درست جگہ پر انجام پایا ہے جس کی وجہ سے متعدد دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ البغدادی کے زخمی ہونے کی تصدیق ہونے کی صورت میں، اس خبر کو سرکاری طور پر نشر کیا جائیگا۔

اس سے قبل، ایک سیکورٹی ذرائع نے کہا تھا کہ دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ متعدد اعلیٰ کمانڈروں کے ہمراہ الانبار صوبے کے شہر قائم کے علاقے الزلہ پر بین الاقوامی اتحاد کے فضائیہ حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔  

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری