میکسیکو میں ہزاروں لوگ ٹرمپ کے خلاف سراپا احتجاج/ تصویری رپورٹ


میکسیکو میں ہزاروں لوگ ٹرمپ کے خلاف سراپا احتجاج/ تصویری رپورٹ

میکسیکو میں ہزاروں افراد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سرحد پر دیوار کی تعمیر اور تارکین وطن کی بے دخلی میں اضافے کے خلاف مظاہرے کئے اور احتجاجی ریلی نکالی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق میکسیکو میں ہزاروں افراد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سرحد پر دیوار کی تعمیر اور تارکین وطن کی بے دخلی میں اضافے کے خلاف مظاہرے کئے اور احتجاجی ریلی نکالی۔

ذرائع کے مطابق، احتجاج کی اپیل درجنوں یونیورسٹیوں، کاروباری اداروں اور شہری تنظیموں کی طرف سے کی گئی تھی۔ جس پر لبیک کہتے ہوئے لوگوں کا ایک سمندر میکسیکو کی سڑکوں پر امڈ آیا اور احتجاجی ریلی کی شکل اختیار کرتے ہوئے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہزاروں لوگ ٹرمپ پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے نظر آئے۔

ریلی کے شرکاء، ٹرمپ کے میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے اور تارکین وطن کی پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیوار تعمیر کرنے کے پیغام کے بعد 31 جنوری کو ہونے والا اپنا دورہ واشنگٹن بھی منسوخ کردیا تھا جبکہ دوسری جانب صدر ٹرمپ کا  ردعمل بھی کچھ، تم روٹھے ہم چھوٹے قسم کا سامنے آیا تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اچھا ہوا کہ میکسیکو کے صدر نے اپنا دورہ منسوخ کردیا کیونکہ جب تک میکسیکو امریکہ کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کرے گا ان کے دورے کا کوئی فائدہ بھی نہیں تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری