چیئرمین امام حسین کونسل کا 14 سو سالہ تقریبات عالمی سطح پر منانے کا اعلان + تصاویر


چیئرمین امام حسین کونسل کا 14 سو سالہ تقریبات عالمی سطح پر منانے کا اعلان + تصاویر

چیئرمین امام حسین کونسل کا 15 جمادی الاول یوم ولادت امام زین العابدین (ع) کی مناسبت سے سنی علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ امام زین العابدین (ع) کے ایام کو منانے کے سلسلہ میں او آئی سی اور یونیسکو کو بھی لکھا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق 15جمادی الاول یوم ولادت امام زین العابدین علیہ السلام کی مناسبت سے امام حسین کونسل نے 14 سو سالہ تقریبات کو عالمی سطح پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین امام حسین کونسل غضنفر مہدی نے اس بات کا اعلان پریس کلب اسلام آباد میں سنی علماء اور عہدیداران امام حسین کونسل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امام زین العابدین علیہ السلام عالمی کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، سیاسی شخصیات اور عمائدین شرکت کریں گے۔

چیئرمین امام حسین کونسل نے صحافیوں کو بتایا کہ انسانی تاریخ کا پہلا لانگ مارچ واقعہ کربلا کے بعد امام زین العابدین علیہ السلام نے کیا، 1665 کلومیٹر لانگ مارچ کے دوران انہوں نے 712 مقامات پر خطاب کیا، دمشق پہنچنے سے قبل جبر و استبداد کا خاتمہ ہو گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ امام زین العابدین علیہ السلام کے ایام کو منانے کے سلسلہ میں او آئی سی اور یونیسکو کو بھی لکھا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری