آرمی چیف کے وزیرستان دورے کے دوران سرحدی صورتحال پر اظہار اطمینان سے بم دھماکے میں ایف سی کے 3 اہلکاروں کی شہادت تک


آرمی چیف کے وزیرستان دورے کے دوران سرحدی صورتحال پر اظہار اطمینان سے بم دھماکے میں ایف سی کے 3 اہلکاروں کی شہادت تک

دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم سے ایف سی اہلکاروں پر جان لیوا حملہ ایسی حالت میں ہوا جب آرمی چیف جنرل قمر جاوید اپنے جنوبی وزیرستان دورے کے دوران سرحدی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لانے پر اظہار اطمینان کرچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان میں تعینات جوانوں کے ساتھ پورا دن گزارا۔

اپنے دورہ جنوبی وزیرستان کے دوران انہوں نے بہتر سرحدی نظام، علاقے میں ترقیاتی کام اور آپریشنل کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دوسری جانب آرمی چیف کے جنوبی وزیرستان دورے کے دوران ہی سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے تین ایف سی کے اہلکار موقع پر شہید ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے طوئے خلا میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔
 
ایف سی ذرائع کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا، دہشت گردوں کا ہدف گشت پر مامور ایف سی کی گاڑیاں تھیں، دھماکے سے گاڑیوں کو شیدد نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے میں شہید اہلکاروں کے جسد خاکی اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ دھماکے کے بعد علاقے کے گشت میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری