آج دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے


آج دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اس دن کو منانے کا مقصد دنیا میں آج بھی معلومات کی فراہمی کے فعال ترین ذریعے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، 14 جنوری 2013 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 13 فروری کو ریڈیو کا عالمی دن منانے کی سفارش کی تھی۔

آج جدید ترین ذرائع ابلاغ ہونے کے باوجود ریڈیو ایک موثر اور سستا ذریعہ ابلاغ ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر ایک کی پہنچ میں بھی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو اطلاعات کے حصول اور تفریح کا مقبول ذریعہ ہے جہاں ٹی وی کی رسائی نہیں وہاں ریڈیو ہی لوگوں کو دنیا کے حالات سے آگاہی فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ چند سال قبل پاکستان میں ایف ایم چینل کے آنے سے ریڈیو کی گرتی مقبولیت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ بچے ہوں بڑے یا خواتین گھروں اور گاڑیوں میں سبھی شوق سے ریڈیو سنتے ہیں۔   

واضح رہے کہ اس دن کی مناسبت سے ریڈیو پاکستان اسلام آباد کی تمام سروسز خصوصی پروگرام نشر کریں گی۔

اس سال ریڈیو پاکستان کی جانب سے اس دن کا موضوع ہے'' ریڈیو آپ ہیں''۔

ریڈیو پاکستان کا خبروں اور حالات حاضرہ کا چینل اس دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے تعاون سے ایک خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کر رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری