داعش نے 5 مصری فوجیوں کو ہلاک کر دیا


داعش نے 5 مصری فوجیوں کو ہلاک کر دیا

داعش نے مخبری کرنے والے مصر کے پانچ فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، دہشتگرد تنظیم داعش نے مخبری کے الزام میں 5 مصری فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ذرائع کے مطابق داعش نے ٹیلی گرام میسیجنگ سروسز اپلیکشن پر پانچوں مصری فوجیوں کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں یہ پانچوں مبینہ مخبر فوجی سر جھکائے ہوئے ہیں جبکہ داعش کا ایک جنگجو ان کے سروں کو گولی کا نشانہ بنا رہا ہے۔

مصر میں 2013  میں صدر مرسی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے لے کر اب تک سینائی نامی جزیرہ نما میں سینکڑوں فوجیوں اور پو لیس اہلکاروں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

جبکہ قاہرہ سمیت کئی دیگر علاقوں میں حکومتی اہلکاروں پر جان لیوا حملے کئے گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری