میشل عون: لبنان، ایران اور عرب ممالک کے درمیان مفاہمتی پل بن سکتا ہے


میشل عون: لبنان، ایران اور عرب ممالک کے درمیان مفاہمتی پل بن سکتا ہے

لبنانی صدر نے اس تاکید کے ساتھ کہ ان کا ملک ایران اور عرب ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے، کہا: ہمیں اس سلسلے میں کوششیں کرنی ہونگیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لبنان کے صدر جنرل میشل عون کا مصری روزنامہ الاھرام سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا ملک ایران اور عرب ممالک کے درمیان مفاہمتی پل کا کردار ادا کرسکتا ہے تاہم اس سلسلے میں کوششیں کرنی ہونگیں۔

لبنان کے صدر جو کل مصر دورے کا ارادہ رکھتے ہیں، نے وضاحت کی: اس مقصد کے حصول کیلئے کوششیں کارگر ثابت ہوسکتی ہیں یا یہ کوششیں ضائع بھی ہوسکتی ہیں لیکن کیوں نہ ہم کوشش کریں، کیونکہ ایسی حالت میں ہم تماشائی نہیں بنیں گے اور انسان کوشش کے بغیر شکست کا سامنا کرتا ہے۔

جنرل میشل عون نے عرب ممالک کے ایران اور ترکیہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کہا: ان روابط کو حسن نیت پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس مسئلہ کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا: وہ آپس میں ہمسایہ ممالک ہیں اور ان کے درمیان مفاہمت اور روابط برابری کی سطح پر ہونے چاہئے کیونکہ ہمسایوں کے درمیان مشترکات زیادہ پائے جاتے ہیں اور یہ جغرافیہ کا ایک اہم فیکٹر ہے جو سیاست پر اثرانداز ہوتا ہے۔

میشل عون کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ وہ صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے مرحلے میں سعودی عرب اور قطر کا دورہ کرچکے ہیں اور اب دوسرے مرحلے میں پیر اور منگل کو مصر اور اردن کے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری