صدر روحانی کل عمان اور کویت کے سفر پر روانہ ہونگے


صدر روحانی کل عمان اور کویت کے سفر پر روانہ ہونگے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی عمان کے بادشاہ اور کویت کے امیر کی سرکاری دعوت پر کل (15 فروری کو) دونوں ممالک کا دورہ کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے صدارتی دفتر کے شعبہ اطلاعات و نشریات کے معاون پرویز اسماعیلی نے کہا ہے کہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کل صبح (15 فروری کو) عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کی دعوت پر مسقط روانہ ہونگے۔

پرویز اسماعیلی نے اپنے بیان میں سلطان قابوس کی جانب سے ایران کے صدر کے والہانہ استقبال، خصوصی ملاقاتیں اور دونوں ممالک کے اعلیٰ وفود کے درمیان مذاکرات کا تذکرہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے صدر کل سہ پہر کو کویت کے امیر کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کریں گے۔

ایران کے صدارتی دفتر کے شعبہ اطلاعات و نشریات کے معاون نے کویت میں بھی دنوں ممالک کے وفود کے درمیان خصوصی مذاکرات اور کویتی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ صدر روحانی کی ملاقات کی خبر دی ہے۔

اسماعیلی کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی چند وزراء، مشاورین اور ملک کے خصوصی نمائندوں کے ہمراہ ان دو ممالک کا دورہ کریں گے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری