بھارت دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار + دستاویزات


بھارت دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار + دستاویزات

نیشنل بم ڈیٹا سنٹر نے اپنی رپورٹ میں بھارت کو دھماکے ہونے کے حوالے سے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بم دھماکوں کے حوالے سے بھارت کسی بھی تباہ حال جنگ زدہ ملک سے کم نہیں۔

بھارتی ادارے نیشنل بم ڈیٹا سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران ہندوستان بھر میں 337 دھماکے ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق بھارت میں روزانہ 0.92 (یعنی قریبا 1) دھماکہ ہوتا ہے۔

بھارت کے بم دھماکوں سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنیوالے ادارے نے اپنی رپورٹ میں بھارت کو عراق، افغانستان اور شام سے زیادہ خطرناک قرار دیا اور کہا ہے کہ بم دھماکوں کے حوالے سے دنیا کا سب سے خطرناک ملک بھارت ہے جہاں گزشتہ سال 337 دھماکے ہوئے۔

دھماکوں سے شمال مشرقی ریاستیں چھتیس گڑھ، کیرالہ، تامل ناڈو، اڑیسہ اور جھاڑکھنڈ سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

علاوہ ازیں، گزشتہ سال پاکستان میں 208، عراق میں 170 جبکہ افغانستان میں 121 دھماکے ہوئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری