او آئی سی کی بیت المقدس میں اذان پر پابندی کی مذمت


او آئی سی کی بیت المقدس میں اذان پر پابندی کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم نے بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب سے اذان پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی حکومت کو بین الاقوامی قواعد و ضوابط اور قراردادوں پر پابند رہنے اور ان قراردادوں کی مزید خلاف ورزی کرنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے اسرائیلی کابینہ کی جانب سے بیت المقدس کی مساجد میں اذان پر پابندی سے متعلق قرارداد کی منظوری پر تحفظات پیش کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطین میڈیا سیل کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے تاکید کی ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے پورے دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے جبکہ دوسری طرف یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور قواعد و ضوابط کے بھی خلاف  ہے جن میں واضح طور پر عبادت اور دینی فرائض انجام دینے کی آزادی دی گئی ہے۔

یوسف بن احمد العثیمین نے وضاحت کی کہ اس قسم کے نسل پرستانہ قوانین فلسطینی قوم اور مقدس مقامات کیخلاف تجاوز کرنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

انہوں نے اس قسم کے قوانین کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین اور قواعد و ضوابط پر پابند بنانے کیلئے اقدامات کرے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری