روس سے رابطے کے الزام میں ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مستعفی


روس سے رابطے کے الزام میں ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مستعفی

روس سے تعلقات کے الزام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن مستعفی ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ مائیکل فلن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

استعفے میں فلن نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے روسی سفیر سے فون پربات چیت سے متعلق نامکمل معلومات نادانستہ طور پرنائب صدر اور دیگر حکام کودیں ۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل جوزف کیل لوگ کو قائم مقام قومی سلامتی مشیر نامزد کیا ہے جو جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے ڈائریکٹربھی ہیں ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری