ٹرمپ کی ذہنی حالت درست نہیں / ملکی معاملات چلانے کے قابل نہیں، امریکی ماہرین نفسیات


ٹرمپ کی ذہنی حالت درست نہیں / ملکی معاملات چلانے کے قابل نہیں، امریکی ماہرین نفسیات

امریکہ کے چوٹی کے 35 ماہرین نفسیات اور ماہرین عمرانیات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دماغی صحت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ملکی معاملات چلانے کیلئے نا اہل قرار دے دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ 35 ماہرین نفسیات و عمرانیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کھلا خط جاری کیا ہے۔

مذکورہ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دماغی صحت ایسی نہیں ہے کہ وہ بطور امریکی صدر خدمات سر انجام دے سکیں۔

ان کی دماغی حالت ان کی نا اہلی کو ظاہر کرتی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طاقت ملنے کے بعد اختلاف رائے برداشت نہ کرنے اور اپنے مخالفین پر ذاتی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ کے صدر کی جانب سے اس قسم کا رویہ انہیں بطور امریکی صدر خدمات سر انجام دینے کیلئے نا اہل کردیتا ہے۔

ہمیں حیرت ہے کہ ہمارے ملک کا بہت کچھ داﺅ پر لگا ہوا ہے لیکن امریکی ماہرین نفسیات کی تنظیم اس امر پر ابھی تک خاموش کیوں ہے؟

واضح رہے کہ ٹرمپ نے صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہی 7 مسلم ممالک سمیت نہ صرف تارکین وطن کی امریکہ داخلے کی پابندی عائد کی بلکہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک دیوار بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر کے ان اقدامات اور احکامات پر بھارت، اسرائیل اور عرب ممالک کے علاوہ قریبا قریبا پوری دنیا کے لوگ ابھی تک سراپا احتجاج ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری