اسرائیل نے مصر سے اپنا سفیر واپس بلالیا


اسرائیل نے مصر سے اپنا سفیر واپس بلالیا

اسرائیل نے سیکورٹی خدشات کے بنا پر اپنے سفیر کو مصر سے واپس بلا لیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی سلامتی کونسل نے مصر سے اپنے سفیر کو سیکورٹی خدشات کے بنا پر واپس بلانے کی خبر دی ہے۔

اسرائیل کی داخلی سیکورٹی ایجنسی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کو محدود کردیا گیا ہے۔

برطانیہ کے روزنامہ ڈیلی ٹیلی گراف نے لکھا ہے کہ اسرائیلی سفیر نے مصر کو 2016ء میں ترک کیا تھا۔

 خیال رہے کہ مصر حالیہ مہینوں میں پر تشدد کارروائیوں کا شکار رہا ہے، دسمبر کے مہینے میں قاہرہ میں موجود ایک چرچ میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹیلی گراف نے مزید لکھا ہے کہ مصر میں جب سیکورٹی صورتحال بہتر ہوگی تو سفیر دوبارہ تعینات کردئے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ عرب ممالک میں سے صرف  مصر اور اردن نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری