بحرین میں مظاہروں کا سلسلہ جاری + فلم و تصاویر


بحرین میں مظاہروں کا سلسلہ جاری + فلم و تصاویر

بحرین میں انقلاب کی سالگرہ کے موقعے پر ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی عوام نے گزشتہ رات بھی آل خلیفہ حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کے روز بحرینی عوام کی جانب سے انقلاب کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران آل خلیفہ کی متعصب اور نسل پرست حکومتی اور سیکورٹی اداروں نے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لئے طاقت کا استعمال کرکے متعدد مظاہرین کو زخمی کردیا تھا جس کی وجہ سے پولیس اور مظاہرین میں  وسیع پیمانے پر جھڑپیں ہوئی تھیں۔

بحرین میں مظاہروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے اور ہزاروں لوگ اپنے ہاتھوں میں بحرین کا پرچم اور جیلوں میں قید سیاسی رہنماؤں کی تصویریں اٹھائے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ 14 فروری کو انقلاب بحرین کی چھٹی سالگرہ تھی اور اس ملک کے عوام نے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ رات بھی آل خلیفہ کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔

حکومتی اہلکار مظاہروں کو روکنے کے لئے بے دریغ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہریں پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے گولے برسارہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری