قاسمی: ایران کو اپنے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلتوں کا تلخ تجربہ حاصل رہا ہے


قاسمی: ایران کو اپنے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلتوں کا تلخ تجربہ حاصل رہا ہے

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا اپنے امریکی ہم منصب کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایرانی قوم اور حکومت کو امریکی حکام کی لفظی، بے جا اور غیر موسمی مداخلتوں کا تلخ تجربہ حاصل رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اور حکومت کو امریکی حکام کی جانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں لفظی، بے جا اور غیر موسمی مداخلتوں کا تلخ تجربہ حاصل رہا ہے۔

قاسمی کا امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے حالیہ بیان پر رد عمل میں کہنا تھا کہ ایرانی قوم اور حکومت امریکی حکام کی جانب سے مداخلت پر مبنی بیانات کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی ڈپلومیٹ کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ سے تاکید کی ہے کہ تہران نے اپنے بین الاقوامی قوانین اور تعحدات پر عمل کرتے ہوئے شہریوں کے حقوق کے حوالے سے آئین پر پابند رہا ہے۔

انہوں نے کہا: اس میں کوئی شک نہیں کہ تہران اس قسم کے مشکوک اور بے جا بیانات کی شدت کے ساتھ مذمت کرتا ہے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری