سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو مردم شماری میں شامل کیا جائے


سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو مردم شماری میں شامل کیا جائے

پاکستان بزنس کونسل دبئی کے صدر احمد شیخانی نے مطالبہ کیا ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو بھی پاکستان کی مردم شماری میں شامل کیا جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان بزنس کونسل دبئی کے صدر احمد شیخانی کا کہنا ہے کہ بسلسلہ روزگار سمندر پار مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو پاکستان کی مردم شماری میں شامل نہ کرنا اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو اوورسیز پاکستانی ووٹ کا حق مانگ رہے ہیں ابھی وہ بھی نہیں ملا جبکہ حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کو مردم شماری میں شامل نہ کرکے نہ صرف ان کی دل آزاری کی ہے بلکہ انہیں احساس کمتری میں بھی مبتلا کردیا ہے۔

احمد شیخانی نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں 92 لاکھ سے زائد پاکستانی مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور ہر ماہ پاکستان کروڑوں بلکہ اربوں کا زرمبادلہ بھجواتے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت چل رہی ہے۔

ایسے میں اوورسیز پاکستانیوں کو مردم شماری سے محروم رکھنا انصاف نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس سے اوورسیز پاکستانیوں میں احساس محرومی پیدا ہوگا۔

احمد شیخانی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو مردم شماری میں شامل کیا جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری