محمود الزھار: اسرائیلی فوجیوں کی رہائی فلسطینی قیدیوں سے مشروط ہے


محمود الزھار: اسرائیلی فوجیوں کی رہائی فلسطینی قیدیوں سے مشروط ہے

حماس کے سینیئر رہنما محمود الزھار کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر کیلئے صہیونیوں کا احسان نہیں اٹھائیں گے بلکہ اپنے ہاتھوں سے غزہ کی پٹی کو تعمیر کرینگے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حماس کے سینیئر رہنما محمود الزھار نے صہیونی وزیر جنگ لیبرمین کے بیان پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی وزیر جنگ نے کہا تھا کہ اسرائیل اپنی فوجیوں کی رہائی کے عوض غزہ کی پٹی تعمیر کرنے میں فلسطینیوں کی مدد کرینگے۔

محمود الزھار نے لیبر مین کے بیان کے جواب میں کہا: آپ ہمارے تمام فلسطینی مجاہدوں رہا کریں تاکہ ہم بھی اسرائیلی فوجیوں کی آزادی کا حکم جاری کریں کیونکہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جاتا ہے اور آہستہ آہستہ قتل کئے جاتے ہیں، اگر چاہیں کہ غزہ کی پٹی بھی سنگاپور جیسے ہوجائے، ہم خود اس کام کو انجام دینگے اور اس سلسلے میں کسی کا احسان نہیں مانیں گے۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری