مغربی تلعفر میں داعش کا حملہ پسپا


مغربی تلعفر میں داعش کا حملہ پسپا

عراقی فورسز نے مغربی تلعفر میں 300 سے زائد داعشی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، داعش کے درندہ صفت دہشت گردوں نے مغربی تلعفر کے علاقوں "عین طلاوی"، "خربه الجحش" و "عین الحصان" پر 8 بارود سے بھری گاڑیوں سمیت بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جوابی کاروائی کرکے اسے ناکام بنادیا۔

عراقی فضائیہ نے مذکورہ علاقوں میں موجود داعش کے ٹھکانوں پر شیلینگ کرکے متعدد تکفیریوں کو ہلاک کردیا ہے۔

عراقی حزب اللہ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ عین طلاوی، خربه الجحش و عین الحصان کے اطراف سے 300 سے زائد تکفیریوں نے مغربی تلعفر پر حملہ کردیا تاہم عوامی رضاکاروں نے منہ توڑ جواب دیکر حملے کو بری طرح ناکام بنا دیا اور کئی حملہ آور ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو صوبہ نینوا میں حشد الشعبی پر داعش کے 200 سے زائد دہشت گردوں نے 20 بارود سے بھری گاڑیوں سمیت حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی تھی حملے کے جواب میں 50 سے زائد تکفیری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ہلاک ہونے والوں میں داعش کا ایک سرغنہ ابو انور بھی شامل تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری