انصاراللہ کی صنعا میں آل سعود کے مظالم کے خلاف عوام سے مظاہروں میں شرکت کی اپیل


انصاراللہ کی صنعا میں آل سعود کے مظالم کے خلاف عوام سے مظاہروں میں شرکت کی اپیل

انصاراللہ نے یمنی عوام سے جمعہ کے روز آل سعود اور اس کے اتحادی افواج کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق انصاراللہ نے  یمنی عوام سے جمعہ  کی عصر کو صنعا میں موجود اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جلوس نکال کر سعودی حملوں کے خلاف  اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کی اپیل کی ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ لاکھوں یمنی آل سعود کے خلاف مظاہرے میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یمنی عوام نے آل سعود کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے انصااللہ کے ہمراہ  اپنے خون کے آخری قطرے تک آل سعود کے خلاف جنگ کرنے کا عہد کیا تھا۔

یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل نے جمعہ  کے دن لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صنعا کے سڑکوں پر نکل کر آل سعود کے خلاف مظاہرہ کریں۔

انصاراللہ کی  اعلیٰ سیاسی قیادت نے تاکید کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ صنعا میں جمعہ کے دن کئے جانے والے مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے آل سعود کی جانب سے یمن پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بین الاقوامی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کریں۔

واضح  رہےکہ سعودی اتحاد کی قابض افواج کی جانب سے صنعا کے شمال میں واقع ارحب نامی علاقے میں خواتین کی مجلس عزاء پر حملے کے نتیجے میں 8 خواتین شہید اور 10 زخمی ہو گئی تھیں، سعودی اتحاد نے اس سے قبل بھی کئی بار عزاداری کی مجالس کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے سب سے بڑا حملہ صنعا میں ایک بڑے ہال پر کیا گیا تھا جس میں کم سے کم ایک ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔
 
یاد رہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیارے بدستور یمن کے نہتے عوام پر بمباری کررہے ہیں جس کی وجہ سے اب تک ہزاروں بے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری