اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 22 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا


اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 22 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

غاصب صہیونی فوج نے آج علی الصبح مغربی کنارے میں چھاپہ مار کر 22 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، صہیونی غاصب  فوج نے آج علی الصبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 22 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے اکثر کا تعلق صہیونی جیلوں سے رہائی پانے والے نوجوانوں سے ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونی سیکورٹی فورسز نے نابلس میں مختلف گھروں پر چھاپے مارکر چاردیواری کی تقدس کو پامال کیا ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی حکومت مغربی کنارے میں رہائشی مکانات کی تعمیر میں آئے روز اضافہ کررہی ہے اور بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری