برطانوی وزیر دفاع: "ہماری فوج کے انخلاء سے سقوط کابل کا اندیشہ ہے"


برطانوی وزیر دفاع: "ہماری فوج کے انخلاء سے سقوط کابل کا اندیشہ ہے"

برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے برطانوی فوجیوں کے انخلاء کی صورت میں کابل سقوط سے دوچار ہوجائے گا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی وزیر دفاع نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی فوج کے انخلاء سے کابل سقوط سے دوچار ہوجائے گا۔

مائیکل فالون کا کہنا تھا کہ سقوط کابل سے سب سے زیادہ نقصان برطانیہ سمیت پورے یورپ کو ہوگا کیونکہ لاکھوں افغان باشندے یورپ کا رخ کریں گے۔

میونخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر کا کہنا مزید تھا کہ جب ہمارا افغانستان جانا درست اقدام تھا تو وہاں سے افواج کا انخلاء بھی درست اور صحیح وقت پر ہونا چاہئے، اگر ہم چاہیں تو ابھی افغانستان سے نکل سکتے ہیں لیکن ہمارے نکلنے سے سقوط کابل کا اندیشہ ہے۔

برطانوی وزیر دفاع نے مزید کہا: کابل کے سقوط کا سب سے زیادہ نقصان یورپ کو ہوگا کیونکہ 4 میلین سے زائد افغان جوان یورپ کا رخ کریں گے۔

مائیکل نے وضاحت کی کہ کابل حکومت نے ہم سے مدد کی اپیل کی ہے اور ہمیں کابل کے ساتھ کھڑے رہنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت برطانیہ کے  افغانستان میں ب 500 فوجی اہلکار موجود ہیں جبکہ مزید فوجی دستے بھیجنے کی بھی کوششیں کررہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری